مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں یمن دوستوں کی کانفرنس میں شریک ارکان نے یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے مجرمانہ اور بہیمانہ فضائی حملوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فرانس کے میئر کی میزبانی میں یہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں سعودی عرب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ یمن کے محاصرے کو ختم کرکے یمن پر مجرمانہ فضائی حملوں کو بھی متوقف کردے ۔ فرانس میں یمن دوستوں کی کانفرنس کے شرکاء نے یمن میں سعودی عرب کی بربریت کے نتیجے میں ہونے والے انسانی المیہ پر بھی شدید تحفظ کا اظہار کیا ہے۔ یمن پر سعودی عرب نے تقریبا 3 سال سے جنگ مسلط کررکھی ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہین جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
فرانس میں یمن دوستوں کی کانفرنس میں شریک ارکان نے یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے مجرمانہ اور بہیمانہ فضائی حملوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
News ID 1877451
آپ کا تبصرہ