17 فروری، 2016، 8:42 PM

دیوار مہربانی ایران سے پاکستان پہنچ گئی

دیوار مہربانی ایران سے پاکستان پہنچ گئی

اسلامی جمہوریہ ایران سے شروع ہونے والی مہم دیوارِ مہربانی پاکستان کے شہر کراچی بھی پہنچ گئی ہے ایران کی طرح کراچی میں بھی دیوار مہربانی کئی مستحقین کی مدد کررہی ہے۔دیوارِ مہربانی صرف ایک کوشش کا نام نہیں بلکہ یہ ایک سبق ہے جو انسانیت سے محبت کرنے اور اس کی خدمت کرنے کا درس دیتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سے شروع ہونے والی مہم دیوارِ مہربانی پاکستان کے شہر کراچی بھی پہنچ گئی ہے ایران کی طرح کراچی میں بھی دیوار مہربانی کئی مستحقین کی مدد کررہی ہے۔
ایران کے مختلف شہروں میں دیوار مہربانی کے ذریعہ مستحقین تک امداد رسانی کا سلسلہ جاری ہے اور اب یہ سلسلہ پاکستان میں بھی شروع ہوگیا ہے۔

ایران سے شروع ہونے والی  دیوار مہربانی کی مہم کئی مستحقین کی ضرورتیں پوری کرنے کا ایک سہارا بن گئی ہے۔اس دیوار پر لوگ استعمال کی اضافی اشیاء رکھ جاتے ہیں جنہیں ضرورت مند اٹھا لیتے ہیں۔
دیوارِ مہربانی ایک سماجی تنظیم کی جانب سے بنائی گئی ہے، جس کے نمائندے مستقبل میں مزید جگہوں پر اس طرح کی دیوار تعمیر کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اس بہترین کوشش کا آغاز اگرچہ  ایران سے ہوا ہے لیکن پاکستانی بھی انسانیت کی خدمت کرنے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔
دیوارِ مہربانی صرف ایک کوشش کا نام نہیں بلکہ یہ ایک سبق ہے جو انسانیت سے محبت کرنے اور اس کی خدمت کرنے کا درس دیتی ہے۔

News ID 1861907

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha