مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 فروری کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے۔ یہ دن ہمیں کشمریوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں، پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کا ابھی شیڈول طے نہیں ہوا۔ بھارتی صدر کے بابری مسجد سے متعلق بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔
News ID 1861570
آپ کا تبصرہ