5 فروری، 2016، 1:06 PM

مسئلہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کو جواب دینا چاہیے

مسئلہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کو جواب دینا چاہیے

پاکستانی وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کیوں نہیں ہوا اس کا جواب اقوام متحدہ کو دینا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کیوں نہیں ہوا اس کا جواب اقوام متحدہ کو دینا چاہیے۔ نواز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کو پوری دنیا کے سامنے جواب دہ ہونا چاہیے کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے میں کیوں ناکام رہا۔ وزیراعظم نوازشریف نے آزادکشمیر قانون سازاسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ساری دنیا تلخ ماضی سے نجات پاکر مستقبل کا سوچ رہی ہے ، مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کی موجودہ قیادت کی بصیرت کا امتحان ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی مناتا ہے۔

News ID 1861599

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha