21 جنوری، 2016، 4:13 PM

پشاور میں وہابی دہشت گردی کا منصوبہ ناکام /وہابی فکر پاکستان کے لئے بہت بڑا خطرہ

پشاور میں وہابی دہشت گردی کا منصوبہ ناکام /وہابی فکر پاکستان کے لئے بہت بڑا خطرہ

پاکستان کے صوبہ خيبر پختون خواہ میں باچاخان یونیورسٹی میں وہابی تکفیری دہشت گردوں کے حملے کے بعد پشاور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے جب کہ فورسز نے حاجی کیمپ بس ٹرمینل کے قریب نصب بم کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خيبر پختون خواہ میں باچاخان یونیورسٹی میں وہابی تکفیری دہشت گردوں کے حملے کے بعد پشاور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے جب کہ فورسز نے حاجی کیمپ بس ٹرمینل کے قریب نصب بم کو ناکارہ بنا دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گردوں کی جانب سے تخریب کاری کا ایک بڑا منصوبہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔ فورسز کو پشاور کے حاجی کیمپ بس ٹرمینل کے قریب بم کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اورتلاشی کے دوران ایک تھرماس میں رکھا 4 کلو وزنی بم برآمد کرلیا اس موقع پر موجود بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے بم کو ناکارہ بنا دیا۔ادھر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث وہابی دہشت گرد گرفتار کرلیا جس کا نام فضل الرحمان بتایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد پاکستان کے لئے بہت بڑا خطرہ بنے ہوئے ہیں وہابی فکر و سوچ کا خاتمہ ہی پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمہ کا سبب بنےگا۔

News ID 1861229

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha