20 جنوری، 2016، 11:33 PM

ایران کی باچاخان یونیورسٹی پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

ایران کی باچاخان یونیورسٹی پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے شہر چارسدہ میں باچاخان یونیورسٹی پر وہابی تکفیری دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی قوم،حکومت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے شہر چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر وہابی تکفیری دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی قوم،حکومت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کے علمی ،ثقافتی اور مذہبی مراکز پر حملے اسلامی، انسانی اور اخلاقی قوانین کی صریح خلاورزی ہیں۔ واضح رہے کہ باچاخان یونیورسٹی پر حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان نے قبول کرلی ہے طالبان کے حملے میں کیمیکل پروفیسر سمیت 25 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1861213

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha