مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں یکے بعد دیگرے متعدد دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں غیر ملکی باشندے سمیت 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں 5 حملہ آوردہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں دہشت گردوں نے سیرینا شاپنگ مال اور پولیس چوکی پر بموں سے حملہ کیا اور پھر شدید فائرنگ بھی جس کی آواز سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے دفتر اور غیر ملکی سفارتخانوں کے باہر بھی دھماکے کئے گئے جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں ہالینڈ کا ایک شہری بھی شامل ہے۔ انڈونیشیا پولیس حکام کے مطابق 15 کے قریب دہشت گرد اب بھی موجود ہیں جو جکارتہ کے مختلف علاقوں میں پھیل گئے ہیں۔ واقعہ کے بعد جکارتہ کو فوج کے حوالے کر دیا گیا ہے جب کہ سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں 5 دہشت گرد ہلاک اور 4 کو گرفتار کرنے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم حملہ آوروں اور فورسز کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ ادھر فوجی آپریشن کے باعث حکومت کی جانب سے شہریوں کو اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ اسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں یکے بعد دیگرے متعدد دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں غیر ملکی باشندے سمیت 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں 5 حملہ آوردہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔
News ID 1861053
آپ کا تبصرہ