12 جنوری، 2016، 4:22 PM

پاکستان کا سعودی عرب کے34 ملکی فوجی اتحاد میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

پاکستان کا سعودی عرب کے34 ملکی فوجی اتحاد میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کا سعودی عرب کے34 ملکی فوجی اتحاد میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ کیوں کہ کسی بھی ملک میں فوج بھیجنا پاکستان کی خارجہ پالیسی نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کا سعودی عرب کے34 ملکی فوجی اتحاد میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ کیوں کہ کسی بھی ملک میں فوج بھیجنا پاکستان کی خارجہ پالیسی نہیں ہے۔ پاکستانی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کے چیئرمین اویس احمد لغاری کی زیرصدارت اجلاس میں ان کیمرہ بریفنگ دیتے ہوئے سرتاج عزیزکا کہنا تھا کہ کسی ملک میں فوج بھیجنا ہماری خارجہ پالیسی نہیں، پاکستان سعودی اتحاد میں اپنی زمینی فوج نہیں بھیجے گا تاہم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے معلومات کا تبادلہ اوراسلحہ کی فراہمی میں حصہ لے گا اور ایران سعودی عرب تنازع میں پاکستان کسی بھی طور پر اتحاد کا حصہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے سعودی وزیرخارجہ اور وزیردفاع پر واضح کردیا ہے کہ پاکستان اپنی خارجہ پالیسی کی بنا پر اپنی فوج کسی ملک میں نہیں بھیج سکتا۔ کیوں کہ پاکستان اپنی فوج صرف امن مشن کے لئے بھیجتا ہے۔ مشیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ایران سعودی عرب تنازع پراو آئی سی کا اجلاس 16 جنوری کو ہوگا جس میں پاکستان باقاعدہ طور پر اپنا موقف پیش کرے گا جب کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا خواہاں ہے اس لئے ایران سعودی عرب کا تنازع پرامن طریقے سے حل ہونا چاہیے۔

News ID 1861022

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha