7 جنوری، 2016، 5:27 PM

یمن میں ایرانی سفارتخانہ پر سعودی عرب کے حملے کی مذمت

یمن میں ایرانی سفارتخانہ پر سعودی عرب کے حملے کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن میں ایرانی سفارتخانہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ، ایرانی سفارتکاروں کے جان و مال کا ذمہ دارہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نے یمن میں ایرانی سفارتخانہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی بمباری کیم ذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ، ایرانی سفارتکاروں کے جان و مال کا  ذمہ دارہے۔ ترجمان کے مطابق سعودی بمباری میں سفارتخانہ کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور سعودی حملے میں متعدد حفاظتی گارڈز بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب نے جان بوجھ کر ایرانی سفارتحانہ کو نشانہ بنایا ہے اور سعودی عرب کا یہ اقدام تمام بین الاقوامی کنونشنوں کے خلاف ہے۔ ترجمان نے سعودی رعب کا خبردار کیا کہ وہ خطے میں کشیدگی پھیلانے سے اجتناب کرے اور آگ سے کھیلنا بند کردے، ورنہ سعودی عرب کب تک امریکہ یا دوسرے ممالک کے سہارے اپنی بربریت کو جاری رکھےگا۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب خطے میں دوسروں کے دوش پر سوار ہوکر خطے میں کشیدگی پھیلا رہا ہے۔

News ID 1860897

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha