مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب ، ایرانی سفارتکاروں کے خلاف کویت کے اقدام کی حمایت کرتا ہے۔ واضح رہے کہ کویت کی وزارت خارجہ نے کویت میں ایران کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے ایرانی سفارتی عملہ میں کمی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے نادان اور امریکہ نواز حکام نے خطے میں آگ سے ساتھ کھیل شروع کررکھا ہے جس سے ان کا دامن بھی محفوظ نہیں ر ہےگا۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب ، ایرانی سفارتکاروں کے خلاف کویت کے اقدام کی حمایت کرتا ہے۔
News ID 1874015
آپ کا تبصرہ