3 دسمبر، 2015، 10:33 PM

طیارہ گرائے جانے کے بعد ترکی اور روسی وزرائے خارجہ کی پہلی ملاقات

طیارہ گرائے جانے کے بعد ترکی اور روسی وزرائے خارجہ کی پہلی ملاقات

ترکی کی جانب سے روسی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد پہلی بار ترکی اور روسی وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی جانب سے روسی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد پہلی بار ترکی اور روسی وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ بلغراد میں ہونے والی کانفرنس کے موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان غیررسمی ملاقات ہوئی جس سے یہ امید ہوچلی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں پیدا ہونے والی کشیدگی میں کمی آئے گی۔ ترک وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہے جب کہ بلغراد کے سفارتی حلقوں نے بھی ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ روسی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی تھی جب کہ روس ترکی کے ساتھ فوجی تعلقات منقطع کرکے اس پر اقتصادی پابندیاں عائد کرچکا ہے اس کے علاوہ روسی صدر نے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ترکی کو روسی طیارہ مار گرانے پر بار بار پچھتانا ہوگا۔

News ID 1860045

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha