مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر ولادی میرپوتن نے کہا ہے کہ شام میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں مصروف روسی طیارہ مار گرانے پر ترکی کو بار بار پچھتانا ہوگا کیونکہ ہم اس واقعے کو نہیں بھول سکتے۔ اسٹیٹ آف دی نیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر پوتن نے کہا کہ مغربی ممالک کودہشت گردی سے متعلق دُہرے معیار سے گریز کرنا چاہیے اور دہشت گردوں کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے جب کہ ترکی دہشت گردوں کو استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ترکی صرف یہ سمجھتا ہے کہ ہم چند چیزوں پر پابندیان عائد کریں گے تو یہ اس کی غلط فہمی ہے کیونکہ ماسکو ترکی کے خلاف مزید سخت پابندیاں عائد کرے گا۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ شام میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے دوران ہمارا طیارہ گرایا گیا اور اس واقعے کو کبھی نہیں بھول سکتے جب کہ ترکی کو اس پر بار بار پچھتانا ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ترکی نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روسی جنگی طیارہ مار گرایا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں، روس نے اس واقعے کے بعد ترکی سے فوجی تعلقات ترک کرتے ہوئے اس پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں جب کہ ترکی نے اس واقعے پر کسی صورت معافی نہ مانگنے کا اعلان کیا ہے۔
روسی صدر ولادی میرپوتن نے کہا ہے کہ شام میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں مصروف روسی طیارہ مار گرانے پر ترکی کو بار بار پچھتانا ہوگا کیونکہ ہم اس واقعے کو نہیں بھول سکتے۔
News ID 1860044
آپ کا تبصرہ