24 نومبر، 2015، 9:22 PM

ترکی نے روس کی پشت میں چھرا گھونپ دیا

ترکی نے روس کی پشت میں چھرا گھونپ دیا

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ ترکی نے روس کے جنگی طیارے کو گرا کر ثابت کردیا ہے کہ ترکی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے اور اس طرح ترکی نے روس کی پشت میں خنجرگھونپنے کی کوشش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ ترکی نے روس کے جنگی طیارے کو گرا کر ثابت کردیا ہے کہ ترکی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے اور اس طرح ترکی نے روس کی پشت میں خنجرگھونپنے کی کوشش کی ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ روس کا طیارہ ترکی کی سرحد سے ا4 کلو میٹر دور تھا روس کے صدر ولادی میر پوتین نے اس واقعے پر اپنے ردِعمل میں کہا ہے کہ ہم ترکی کی جانب سے اس قسم کی بدتہذیبی کو برداشت نہیں کریں گے۔سرکاری ٹی وی پر خطاب میں صدر پوتین نے کہا کہ ہم آج کے المناک واقعے کا تفصیلی تجزیہ کریں گے اور روس اور ترکی کے تعلقات سمیت اس کے معنی خیزنتائج برآمد ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے حامیوں کی جانب سے ان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا ہے۔

صدر پوتین کا یہ بھی کہنا تھا کہ روسی طیارہ شامی سرحد سے چار کلومیٹر کے فاصلے پر شام کی حدود میں تھا۔

News ID 1859834

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha