2 دسمبر، 2015، 5:10 PM

روس اور ترکی تنازع ختم کرکے داعش پر توجہ مرکوز کریں، اوبامہ

روس اور ترکی تنازع ختم کرکے داعش پر توجہ مرکوز کریں، اوبامہ

امریکہ کے صدر براک اوبامہ نے روس اور ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ طیارہ تنازع ختم کرکے داعش کے خاتمے پر توجہ مرکوز کریں جو اصل دشمن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر براک اوبامہ نے روس اور ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ طیارہ تنازع ختم کرکے داعش کے خاتمے پر توجہ مرکوز کریں جو اصل دشمن ہے۔ پیرس میں ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر براک اوبامہ نے کہا کہ وہ یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ترکی نیٹو کا اتحادی ہے۔ ترکی کو اپنی فضائی اور سرحدی حدود کی حفاظت کا حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب کو داعش کی صورت ایک مشترکہ دشمن کا سامنا ہے اور اس خطرے کے خلاف ہم سب کو اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔

News ID 1860008

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha