مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ داعش کے خاتمے اور شام کے مسئلے کے حل کیلئے امریکی صدر بارک اوبامہ نے ترکی میں جی 20 اجلاس کے موقع پر روسی صدر ولادی میر پوتن سے ملاقات کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات 35 منٹ تک جاری رہی جس میں شام میں جاری خانہ جنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے شام کے بحران کے سیاسی حل پر زور دیا۔ ملاقات میں بحران کے حل کیلئے پیش کردہ نئی تجاویز پر بھی غور کیا گیا اور امریکی صدر نے امید ظاہر کی کہ روس بشارالاسد کے مخالفین کے بجائے داعش کے خلاف فضائی حملے کرے گا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر اوبامہ نے یوکرائن سے فوجی انخلا پر بھی زور دیا۔ روس کی جانب سے شام میں فضائی حملے شروع کئے جانے کے بعد اوبامہ اور پوتن میں یہ پہلی ملاقات ہے۔
داعش کے خاتمے اور شام کے مسئلے کے حل کیلئے امریکی صدر بارک اوبامہ نے ترکی میں جی 20 اجلاس کے موقع پر روسی صدر ولادی میر پوتن سے ملاقات کی ہے۔
News ID 1859638
آپ کا تبصرہ