اوبامہ کی وائٹ ہاؤس میں وائی فائی کے سگنل میں خرابی پر شدید برہمی

امریکی صدر باراک اوبامہ نے وائٹ ہاؤس میں وائی فائی کے سگنل میں خرابی پر اپنے اسٹاف پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے وائٹ ہاؤس میں وائی فائی کے سگنل میں خرابی پر اپنے اسٹاف پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ صدراوبامہ کافی دنوں سے وائی فائی کے سگنل کی خرابی پر پریشان تھے اور برداشت کررہے تھے لیکن اب انہوں نے ایک انٹرویو میں یہ راز سب کے سامنے کھول دیا کہ وائٹ ہاؤس میں متعدد ایسے حصے ہیں جہاں وائی فائی کے خراب سگنلز کی وجہ سے انٹرنیٹ سے منسلک ہونے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔امریکی صدر نے اس بات کا انکشاف امریکی فٹبال کے سب سے بڑے سالانہ مقابلے (سپر بول) سے پہلے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وائی فائی سگنلز کے مسئلے کی وجہ سے ان کی بیٹیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ صدراوبامہ کا کہنا تھا کہ وہ وائٹ ہاوس کے نئے مکینوں کے لیے وائی فائی کی سہولت میں بہتری کی کوشش کریں گے تاکہ انہیں اس پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

News Code 1861689

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =