مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیپالی پولیس نے غیرقانونی طور پر سرحد عبور کر کے نیپالی علاقے میں داخل ہونے پر13 بھارتی سرحدی گارڈز کوگرفتارکرلیا ہے۔ نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ یہ گارڈز سمگلروں کا پیچھا کرتے ہوئے سرحد عبور کر گئے تھے۔ نیپالی وزارتِ داخلہ کے مطابق حراست میں لیے گئے بھارتی گارڈز سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور تفتیشی عمل کے بعد انہیں رہا کیا جا سکتا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران بھارتی گارڈز کی مبینہ فائرنگ سے چار نیپالی شہری زخمی ہو گئے تھے۔ بھارت کی جانب سے نیپال کے لیے ضروریاتِ زندگی کی سپلائی معطل کرنے کے بعد سے باہمی تعلقات میں سرد مہری کا عنصر غالب آرہا ہے۔
نیپالی پولیس نے غیرقانونی طور پر سرحد عبور کر کے نیپالی علاقے میں داخل ہونے پر13 بھارتی سرحدی گارڈز کوگرفتارکرلیا ہے۔
News ID 1859969
آپ کا تبصرہ