3 نومبر، 2015، 4:36 PM

ہندوستان ملکی معاملات میں مداخلت نہ کرے، نیپالی وزیراعظم

ہندوستان ملکی معاملات میں مداخلت نہ کرے، نیپالی وزیراعظم

نیپالی وزیراعظم نے ہندوستان کو تنبیہ کی ہے کہ وہ نیپال کے داخلی معاملات میں دخل اندازی نہ کرے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیپالی وزیراعظم نے ہندوستان کو تنبیہ کی ہے کہ وہ نیپال کے داخلی معاملات میں دخل اندازی نہ کرے۔ نیپالی وزیر اعظم شرما اولی کا کہنا تھا کہ ہندوستان نیپالی سرحدی علاقے میں اہم کسٹمز کی چوکیوں پر ناکہ بندی کے لیے سیاسی جماعتوں کو اکسا رہا ہے، احتجاج کرنے والوں کی شکایت دور کرنا نیپال کی ذمے داری ہے، ہندوستان نیپال کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔ گزشتہ روزنیپال میں ہندوستان سے ملحقہ سرحد پر مظاہرین اور نیپالی پولیس کے درمیان جھڑپوں میں ایک ہندوستانی ہلاک اور متعدد مظاہرین گرفتار کر لیے گئے تھے، جس پر ہندوستان نے نیپالی سفارتکار کو بلا کر احتجاج بھی کیا تھا۔

News ID 1859319

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha