1 دسمبر، 2015، 4:02 PM

نیپال میں بھارتی چینلز بند کردیے گئے

نیپال میں بھارتی چینلز بند کردیے گئے

نیپالی کیبل آپریٹرز نے ملک میں بھارتی ٹی وی چینلز دکھانا بند کردیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیپالی کیبل آپریٹرز نے ملک میں بھارتی ٹی وی چینلز دکھانا بند کردیے ہیں۔ انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملک کے 90 فیصد سے زائد کیبلز پر اب کوئی بھارتی چینل نشر نہیں کیا جارہا۔ حال ہی میں نیپال اپنا ملکی آئین بنا رہا تھا جس میں بھارت نے نیپال کے اس انتہائی اندرونی معاملے میں بھی مداخلت کی اور نیپالی حکومت سے کہا کہ وہ اپنا آئین بھارت کی مرضی سے بنائے۔ نیپال کے آئین بنانے میں بھارت کی مرضی نہ ماننے پر بھارت نے اپنے ملک سے جانے والی تمام ضروری اشیاء پر پابندی لگا دی اور نیپالی ٹرکوں کو بھارت میں داخل ہونے سے روک دیا۔جس پر نیپال نے مشکل راستہ ہونے کے باوجود چین سے تجارتی سامان لینا شروع کر دیا ۔ اب نیپال نے بھارتی تجارتی پابندی کے جواب میں اس کے ٹی وی چینلز پر پابندی عائد کر دی ہے۔

News ID 1859980

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha