مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین میں داعش اور دیگر شدت پسندانہ نظریات رکھنے والے افراد کے خلاف بڑے پیمانے پردوسرا آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران پولیس نے داعش سے روابط اور شدت پسندانہ نظریات رکھنے کے الزام میں دو مردوں اورایک خاتون کوگرفتار کرلیا ہے۔ مردوں کو صوبہ کاتالونیا کے دارالحکومت بارسلونا سے گرفتار کیا گیا جبکہ خاتون کو قریبی شہر گرانیزر سے حراست میں لیا گیا۔ ان کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ لوگوں کو شدت پسندانہ سرگرمیوں کے لئے آمادہ کرتے تھے جبکہ خاتون کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ داعش میں شمولیت کے لئے شام جانا چاہتی تھی۔ اسپین میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے جس کا لیول پانچ سے کم کرکے چار کردیا گیا ہے ۔ رواں سال جون سے اب تک 95افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن کے بارے میں شک ہے کہ وہ شدت پسند انہ خیالات رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ پیرس حملوں کے بعدا سپین میں شدت پسند وں کے خلاف یہ دوسرا بڑا آپریشن ہے۔
اسپین میں داعش اور دیگر شدت پسندنظریات رکھنے والے افراد کے خلاف بڑے پیمانے پردوسرا آپریشن جاری ہے۔
News ID 1859968
آپ کا تبصرہ