28 نومبر، 2015، 4:22 PM

شکاگو میں سیاہ فام نوجوان کے قتل کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

شکاگو میں سیاہ فام نوجوان کے قتل کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

امریکی شہر شکاگو میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوان کے قتل کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہر شکاگو میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوان کے قتل کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ شکاگو میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوان کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ بلیک فرائیڈے پر ہزاروں افراد نے شہر کی مصروف ترین تجارتی مراکز میں احتجاجی ریلیاں نکالیں اور سڑکوں پر مارچ کیا ۔ جس کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ۔ جبکہ مظاہرین نے شاپنگ مالز اور اسٹورز بند کرا دیے۔ اس موقع پر مظاہرین نے شکاگو پولیس کے سربراہ اور پراسیکیوٹر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوان کے قتل کا واقعہ گزشتہ سال پیش آیا تھا۔ ایک برس بعد واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے پر لوگ دوبارہ احتجاج کر رہے ہیں۔

News ID 1859904

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha