مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عراق اور شام سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں داعش کو اسلحہ اور میزائل فراہم کرنے میں معاونت کرنے والے گینگ کو حراست میں لیا ہے۔ گرفتار افراد میں کویتی، مصری، شامی لبنانی اور ایک آسٹریلوی بھی شامل ہے۔ سیکیورٹی حکام کو دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پتہ چلا تھا جس پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران لبنانی نژاد اسامی محمد سعید خیاط کو حراست میں لیا۔ 1975ءکو کویت میں پیدا ہونے والے اسامہ سعید خیاط کا تعلق داعش کے ساتھ ہے اور وہ تنظیم کی مالی اور لاجسٹک مدد کرتا رہا ہے۔ گرفتار کیے گئے دہشت گرد سے پوچھ تاچھ کے دوران کویت میں اس کے کئی دوسرے ساتھیوں کی بھی نشاندہی کی گئی اور انہیں اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے شام میں دہشت گردی میں ملوث تنظیم’داعش‘کو NF6 نامی میزائل فراہم کیے تھے۔گرفتار ملزم سعید خیاط نے بتایا کہ انہوں نے اسلحہ کی ایک ڈیل یوکرائن میں کی تھی جہاں سے مال بردار گاڑیوں کے ذریعے میزائل اور دیگر اسلحہ ترکی اور وہاں سے شام پہنچایا گیا۔
کویت میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عراق اور شام سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں داعش کو اسلحہ اور میزائل فراہم کرنے میں معاونت کرنے والے گینگ کو حراست میں لیا ہے۔
News ID 1859748
آپ کا تبصرہ