مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے پیرس واقعے کو مہذب دنیا پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیرس میں ہونے والے حملے سے آسمان تاریک ہوگیا ہے اور یہ حملے مہذب دنیا پر حملہ ہے۔ ترکی میں ہونے والی جی 20 کانفرنس میں شرکت کے لئے امریکی صدرباراک اوبامہ استنبول میں موجود ہیں جہاں ترک صدر رجب طیب ادوغان کے سے ملاقات کے دوران باراک اوباما کا کہنا تھا کہ پیرس میں دہشتگردوں کا حملہ مہذب دنیا پر حملہ ہے اورامریکہ اس موقع پر فرانس کے ساتھ کھڑا ہے اور ذمے داروں کو انجام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس جرم میں شریک افراد کو انصاف کے کٹہرے تک لانے میں ہم فرانس کے ساتھ ہیں اورامریکہ دہشتگردی کے خلاف اپنی کوششیں دوگنا کررہا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مسخ شدہ نظریے کے تحت معصوم لوگوں کی جانیں لینا نہ صرف فرانس اور ترکی پر حملہ ہے بلکہ مہذب دنیا پر بھی ایک حملہ ہے۔ اس موقع پر ترک صدر کا کہنا تھا کہ جی 20 کی اس معاشی کانفرنس میں دشمن کے خلاف سخت مؤقف دیا گیا ہے کیونکہ دنیا کو ایک منظم دہشتگردی کا سامنا ہے۔
امریکی صدر باراک اوبامہ نے پیرس واقعے کو مہذب دنیا پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیرس میں ہونے والے حملے سے آسمان تاریک ہوگیا ہے اور یہ حملے مہذب دنیا پر حملہ ہے۔
News ID 1859622
آپ کا تبصرہ