مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین میں100 سے زائد افراد کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ داعش میں شمولیت کی خاطر ملک چھوڑ چکے ہیں اور داعش کی جانب سے عراق اور شام میں جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان کے بارے میں خدشہ ہے کہ یہ اسپین واپس آکر دہشت گردانہ کارروائیاں کرنا چاہتے ہیں۔ رواں ہفتے کے دوران پولیس نے تین مراکشی باشندوں کو گرفتار کیا ہے جن کے بارے میں شبہ ہے کہ ان کا تعلق داعش کے ساتھ ہے اور یہ اسپین میں دہشت گردانہ اقدام کرنا چاہتے تھے۔ علاوہ ازیں پولیس نے بارسلونا کے نواحی علاقے کورنیا دے یبریگاٹ سے بھی ایک شخص کو گرفتار کیاہے جس کا تعلق کاتالونیہ میں موجود ایک دہشت گرد گروپ سے ہے۔ چند ہفتے پہلے پولیس نے ایک 22 سالہ لڑکی کو گرفتار کیا تھا جو ماضی میں ایک کیتھولک تھی مگر بعدازاں وہ جہادی خیالات کی حامل بن گئی۔ اس لڑکی کو بھی میڈرڈ ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا اور یہ بھی داعش میں شمولیت کیلئے شام جانا چاہتی تھی۔
اسپین میں100 سے زائد افراد کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ داعش میں شمولیت کی خاطر ملک چھوڑ چکے ہیں اور داعش کی جانب سے عراق اور شام میں جنگ لڑ رہے ہیں۔
News ID 1859530
آپ کا تبصرہ