9 نومبر، 2015، 2:42 PM

بنگلہ دیش میں دو بچوں کی ہلاکت کے الزام چھ افراد کو سزائے موت

بنگلہ دیش میں دو بچوں کی ہلاکت کے الزام چھ  افراد کو سزائے موت

بنگلہ دیش میں رواں سال مختلف واقعات میں دو 13 سالہ بچوں کی تشدد کے بعد ہلاکت کے الزام میں چھ افراد کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں رواں سال مختلف واقعات میں دو 13 سالہ بچوں کی تشدد کے بعد ہلاکت کے الزام میں چھ افراد کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق چار لوگوں کو سمیع العالم راجن کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالنے کا مجرم پایا گیا۔ ملزموں کا کہنا تھا کہ سمیع العالم ان کا رکشہ چرانے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس معاملے میں مزید چھ افراد کو قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ راجن پر جولائی میں سائیکل رکشہ چرانے کے الزام میں حملہ ہوا تھا۔ یہ واقعہ سلہٹ شہر کے شمال مغربی علاقے میں پیش آيا تھا۔ایک حملہ آور نے اس واقعے کو اپنے فون پر ریکارڈ کر لیا تھا جس میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کو ایک کھمبے سے باندھ دیا گیا ہے اور اسے سریے (راڈ) سے مارا جا رہا ہے۔انٹرنیٹ پر ڈالے جانے والے اس ویڈیو میں بچے کو چیختے چلاتے۔ جان کی امان مانگتے اور پانی کے لیے گڑگڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ کہتا ہے مجھے اس طرح مت مارو میں مر جاؤں گا۔طبی جانچ میں یہ سامنے آیا کہ اس 13 سالہ بچے کو 64 زخم آئے تھے۔

 

News ID 1859452

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha