مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق لبنان کے شہر عرسال میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ایک خودکش بمبار نے کار کے ذریعہ بم دھماکہ کیا اور دھماکے کا نشانہ القلمون کی علماء کونسل کے اراکین تھے۔ اس حملے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔
آپ کا تبصرہ