مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ میں سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گياجس میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے ہلاک ہونے والوں میں شہری اور سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے 20 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، خودکش بمبار نے سکیورٹی فورسز کے ایک گروپ کے قریب پہنچ کر خود کودھماکے سے اڑالیا۔
آپ کا تبصرہ