31 اکتوبر، 2015، 6:46 PM

ویانا میں ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے سلسلے میں مذاکرات کامیاب، ظریف

ویانا میں ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے سلسلے میں مذاکرات کامیاب، ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ویانا میں شام کے امن مذاکرات کے موقع پر ایٹمی معاہدے پر عمل درامد کے سلسلے میں مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ویانا میں شام کے امن مذاکرات کے موقع پر ایٹمی معاہدے پر عمل درامد کے سلسلے میں مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے۔ محمد جواد ظریف نے ویانا میں شام کے امن مذاکرات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کی ھدایات، بہت سی بحثوں کی بنیاد تھی جو جمعرات اور جمعے کے دنوں میں انجام پائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانچ جمع ایک گروپ بالخصوص امریکہ کے ساتھ معاہدے میں معین کی گئی ذمہ داریوں کو تیزی سے نمٹانے کے بارے میں متعدد مسائل پر گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ اطمینان حاصل کرنا چاہتے تھے کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان کے تعلق سے ذمہ داریوں پرعمل کیا جائے گا۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایٹمی معاہدے میں ایک مسئلہ اراک کا ہے، اس بارے میں تفصیلی مذاکرات ہوئے اور اراک کی تعمیر نو کے بارے میں مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی ذمہ داریوں کے بارے میں جن پر امریکہ کو عمل کرنا ہوگا اور یہ کہ امریکہ اس بات کی ضمانت دے گا کہ ہمارے تجارتی حلیفوں کو ہمارے ساتھ تجارت سے روکا نہیں جائے گا اتفاق ہوا ہے اور طے پایا ہے کہ اس مسئلے پر مزید کام کیا جائے گا۔

News ID 1859247

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha