29 اکتوبر، 2015، 11:32 PM

سعودی عرب میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک

سعودی عرب میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔  سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب نے کئی علاقوں میں تباہی مچادی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق طائف کے علاقے وادی شیعب میں سیلابی پانی میں ڈوب کر 2 بچے اور ان کی ماں جاں بحق ہوگئے۔ شمالی سرحد کی سول ڈیفنس کے حکام کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں بچوں کی لاشوں کو تلاش کررہی ہیں تاہم اسی خاندان کے باقی 3 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث کئی سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے اور تیز ہواؤں اور ریت کے طوفان کے باعث حد نگاہ بھی انتہائی کم ہوگئی ہے جب کہ بارشوں کے بعد سول ڈیفنس ٹیموں اور دیگر اداروں کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔

News ID 1859207

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha