18 نومبر، 2015، 2:46 PM

سعودی عرب میں شدید بارشوں سے نظام زندگی مفلوج، 9 افراد ہلاک

سعودی عرب میں شدید بارشوں سے نظام زندگی مفلوج، 9 افراد ہلاک

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں سے مختلف حادثات و واقعات میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ جدہ میں بارشوں کے باعث تمام پروازیں بھی معطل کردی گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں سے مختلف حادثات و واقعات میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ جدہ میں بارشوں کے باعث تمام پروازیں بھی معطل کردی گئی ہیں۔ منگل کو جدہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ سمیت مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے برساتی ریلے میں پھنس جانے والے 14 افراد کو نکال کر محفوظ مقام تک پہنچایا جبکہ 2 بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں بھی نکال لی گئیں۔ مدینہ منورہ کے مغرب میں وادی الجفر میں بھی 3 افراد ڈوبے جن میں سے 2 کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک کی تلاش کی جارہی ہے۔ حائل میں بارش سے ایک بچے کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔ جدہ میں شدید بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 2 افراد اور 11 سالہ بچہ بھی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جب کہ 16 افراد پانی میں بہہ گئے۔ شہر میں شدید بارشوں کے باعث اندرون و بیرون ملک چلنے والی تمام پروازوں کو معطل کردیا گیا ہے جب کہ ایک بین الاقوامی پرواز کا رخ بھی مدینے کی جانب موڑدیا گیا۔

News ID 1859665

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha