25 اکتوبر، 2015، 8:59 PM

طوفان پیٹریشیا سے شمالی اور لاطینی امریکی ملکوں میں نظام زندگی مفلوج

طوفان پیٹریشیا سے شمالی اور لاطینی امریکی ملکوں میں نظام زندگی مفلوج

شمالی اور لاطینی امریکی ملکوں میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی اور لاطینی امریکی ملکوں میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا۔ شمالی امریکی ملک میکسیکو کے کئی علاقوں میں طوفان پیٹریشیا نے شدید تباہی مچائی ہے۔ تیز ہواؤں نے مکانات کو نقصان پہنچایا اور رابطہ سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں،درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو کررہ گیا ہے۔ دوسری جانب طوفان پٹریشیا کے زیر اثر امریکی ریاست ٹیکساس میں بارشوں سے متعدد سڑکیں اور مکانات زیر آب آ گئے ہیں۔ ڈلاس کے جنوبی علاقے میں مال گاڑی کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ پٹریشیا نامی سمندری طوفان کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ اب تک ریکارڈ کیا گیا شدید ترین سمندری طوفان ہے اور اس سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ہے۔ حکام کی جانب سے پہلے ہی  پیٹریشیا نامی سمندری طوفان سے بچاؤ کے لیے رہائشی علاقے خالی کرانا شروع کر دیے تھے جب کہ طوفان کو کیٹیگری پانچ قرار دیا گیا ہے اور اس کی رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹے سے بھی زیادہ ہے۔

News ID 1859103

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha