24 اکتوبر، 2015، 6:40 AM

اگر امریکہ کا صدر بنا تو ملک میں تمام مساجد کو بند کردوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

اگر امریکہ کا صدر بنا تو ملک میں تمام مساجد کو بند کردوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ کا صدر بنا تو ملک میں تمام مساجد کو بند کردوں گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ کا صدر بنا تو ملک میں تمام مساجد کو بند کردوں گا۔ امریکہ میں 2016 کے صدارتی انتخابات کے حوالے سے تیاریاں اپنے عروج پر ہیں جہاں تمام امیداوار امریکی صدر کا انتخاب جیتنے کے لیے غیر حقیقت پسندانہ اور متنازع قسم کے بیانات دے رہے۔ امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگجو تنظیم داعش کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے لیے اگر امریکہ میں تمام مساجد کو بند کرنا پڑا تو ضرور کروں گا جب کہ جنگجو تنظیم داعش میں شامل ہونے والے امریکیوں کی شہریت بھی منسوخ كر دی جائے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمان مخالف متنازع بیان کے بعد امريكہ ميں موجود مسلمانوں کی جانب سے سخت ناراضگی كا اظہار كيا گيا ہے۔

News ID 1859082

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha