مہر خبررساں ایجنسی نےغیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین اور ترکی کی حکومت کے درمیان مہاجرین کے بارے میں معاہدہ ہوگیا ہے ترک صدر رجب طیب اردوغان تین ارب یورو لیکر مہاجرین کو یورپ میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔ برسلز میں اجلاس کے بعد یورپی یونین کے رہنماوں نے نیوزبریفنگ میں اعلان کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ مشترکہ ایکشن پلان پر اتفاق ہوگیا ہے ۔ جس کے تحت ترکی لاکھوں پناہ گزینوں کو سمندر کے راستے یورپ آمد سے روکنے میں مدد کرے گا۔ اس کے بدلے یورپی یونین کے رکن ممالک ترکی کو تین ارب یورو مالی امداد فراہم کریں گے۔
ترک شہریوں کے لیے سفری پابندیوں میں بھی نرمی کی جائے گی۔ ادھر بلغاریہ کی پولیس نے سرحد پر فائرنگ کرکے ایک افغان پناہ گزین کو ہلاک کردیا جو ترکی سے بلغاریہ میں داخل ہو نے کی کوشش کر رہا تھا۔
یورپی یونین اور ترکی کی حکومت کے درمیان مہاجرین کے بارے میں معاہدہ ہوگیا ہے ترک صدر رجب طیب اردوغان یورپی یونین سے تین ارب یورو لیں گے اور مہاجرین کو یورپ میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔
News ID 1858895
آپ کا تبصرہ