مہر خبررساں ایجنسی نے ایٹارٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یونان میں معاشی بحران کے حل کے لیے بیل آؤٹ پیکج کی شرائط پر ریفرینڈم میں اکثریت نے بیل آؤٹ پیکج کو مسترد کردیا ہے۔ یونان کے تاریخی ریفرینڈم کے سرکاری اعداو شمار کے مطابق نصف سے زائد ووٹوں کی گنتی ہوچکی ہے جن میں 61 فیصد یونان کی عوام نے بیل آؤٹ کی پیشکش کو مسترد کیا ہے۔ان نتائج کے بعد ٹیلی ویژن میں اپنے خطاب میں یونان کے وزیراعظم ایلکسس تسیپراس نے کہا کہ 'نہیں' کی جیت کے یہ مطلب نہیں کہ یونان یورپی یونین سے خارج ہونے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یورپ سے خارج ہونے کا مینڈیٹ نہیں بلکہ اس سے ہمیں بہتر ڈیل حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ریفرینڈم کے لئے پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے سے شام سات بجے تک جاری رہی اور لوگوں کی بڑی تعداد نے اس میں حصہ لیا۔حکومت نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ بیل آوٹ پیکج کی مخالفت میں ووٹ ڈالیں لیکن یورپی رہنماؤں کو ’نہیں‘ قبول نہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ریفرینڈم میں ’نہیں‘ کی جیت ہوئی تو یونان کو یورپی یونین سے نکال دیا جائے گا۔
یونان میں معاشی بحران کے حل کے لیے بیل آؤٹ پیکج کی شرائط پر ریفرینڈم میں اکثریت نے بیل آؤٹ پیکج کو مسترد کردیا ہے۔
News ID 1856397
آپ کا تبصرہ