مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یونان میں ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور بین الاقوامی بیل آؤٹ کی شرائط قبول یا مسترد کرنے کے لیے ریفرینڈم میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق یونان میں بیل آؤٹ کے لئے ہونے والے ریفرینڈم کے لیے پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہوئی جو شام تک جاری رہے گی، ریفرینڈم کے ابتدائی نتائج پولنگ ختم ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی آنا شروع ہوجائیں گے۔ یونان کے وزیر اعظم نے عوام سے قرض خواہوں کی شرائط کو مسترد کرنے یعنی ’نہیں‘ پر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ یورپی یونین کے رہنماؤں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر یونان میں ہونے والے ریفرینڈم میں عوام نے بیل آؤٹ کی شرائط کو مسترد کردیا تو یونان یورو زون سے نکل جائے گا۔یونان کے وزیر خزانہ یانس واروفاکس کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے پاس ان کے ملک کو یورو زون سے نکالنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔یونان کو قرض دینے والے بین الاقوامی قرض خواہ ’لوگوں کے دلوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریفرینڈم کا نتیجہ خواہ کچھ بھی ہو منگل سے بینک کھل جائیں گے. واضح رہے کہ یونان مالی بحران کی وجہ سے گزشتہ ہفتے عالمی مالیاتی اداروں کو قرض کی قسط ادا کرنے میں ناکام ہوگیا تھا جب کہ یورو زون میں شامل ممالک بھی اس کی مالی مدد سے گریزاں ہیں۔
یونان میں ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور بین الاقوامی بیل آؤٹ کی شرائط قبول یا مسترد کرنے کے لیے ریفرینڈم میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔
News ID 1856377
آپ کا تبصرہ