15 ستمبر، 2015، 4:18 PM

ہنگری نے مہاجرین کو ملک سے نکالنے کا اعلان کردیا

ہنگری نے مہاجرین کو ملک سے نکالنے کا اعلان کردیا

ہنگری نے سربیا سے منسلک سرحد کو عبور کر کے داخل ہونے والے مہاجرین کو چند دنوں میں ملک سے نکال دینے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہنگری نے سربیا سے منسلک سرحد کو عبور کر کے داخل ہونے والے مہاجرین کو چند دنوں میں ملک سے نکال دینے کا اعلان کردیا ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق یورپی ملک ہنگری نے شام ، عراق ، لیبیا اور شورش زدہ دیگر افریقی ممالک سے یورپ میں داخل ہونے والے مہاجرین  کا داخلہ روکنے کے لئے سربیا کے ساتھ اپنی سرحد پر خار دار باڑھ لگادی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے پناہ کے متلاشی افراد کے خلاف کارروائی کے لیے سخت قوانین بھی منظور کئے ہیں ۔ جس کے تحت مقامی پولیس خاردار تار کو غیر قانونی طورپرعبور کرنے والے کسی بھی شخص کو گرفتارکرسکتی ہے۔

ہنگری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو مہاجرین سربیا سے منسلک سرحد کو عبور کر کے ملک میں داخل ہو رہے ہیں، ان کو محض چند دنوں کے اندر ملک سے نکال دیا جائے گا۔ ادھرمہاجرین کی بڑی تعداد سے نمٹنے کے لیے آسٹریا، سلوواکیا اور ہالینڈ نے بھی اپنی سرحدوں پر پابندیوں کو سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

News ID 1858157

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha