مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام، عراق اور دیگر افریقی ممالک میں وہابی دہشت گردوں کے ظلم و ستم سے پناہ لینےکے لیے یورپ پہچنے والے لاکھوں افراد پر ہنگری کے بعد کروشیا نے بھی اپنے دروازے بند کرتے ہوئے سربیا سے جڑی آٹھ میں سے سات سرحدیں بند کردی ہیں۔ کروشین حکام کے مطابق ہنگری کی جانب سے سرحد بند کرنے پر ان کے ملک میں 13 ہزار پناہ گزین داخل ہوئے لہذا اب ان کے پاس سرحدوں کو بند کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں۔ ملک کے وزیرِداخلہ رانکو اوسٹوحک نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک گنجائش سے بھرچکا ہے لہذا پناہ گزینوں کو یہاں پناہ نہیں دی جاسکتی، وہ یونان، سربیا اور مقدونیہ کے مراکز میں ہی قیام کریں اور یہ یورپ جانے کا کوئی راستہ نہیں۔کروشیا کی جانب سے روکے جانے کے بعد کچھ پناہ گزینوں نے بسوں میں واپس جانا شروع کردیا ہے جب کہ کچھ پیدل سلووینیا کی جانب چل پڑے ہیں ادھر ہنگری نے کروشیا سے جڑی اپنی سرحد پر ایک طویل باڑ تعمیر کرنا شروع کردی ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے مغربی ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے اشاروں پر اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرکے لاکھوں مسلمانوں کو آوارہ وطن کردیا ہے۔ اللہ تعالی وہابی دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو دنیا اور آخرت میں ذلیل و رسوا کرے۔
شام، عراق اور دیگر افریقی ممالک میں وہابی دہشت گردوں کے ظلم و ستم سے پناہ لینےکے لیے یورپ پہچنے والے لاکھوں افراد پر ہنگری کے بعد کروشیا نے بھی اپنے دروازے بند کرتے ہوئے سربیا سے جڑی آٹھ میں سے سات سرحدیں بند کردی ہیں۔
News ID 1858223
آپ کا تبصرہ