1 اکتوبر، 2015، 8:25 AM

دہشت گردی کے خلاف بشار اسد کی حمایت ضروری ہے

دہشت گردی کے خلاف بشار اسد کی حمایت ضروری ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ شامی حکومت دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہے لہذا دہشت گردوں کے خلاف بشار اسد کی حمایت بہت ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی ٹی وی چینل سی این این کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں بشار اسد کی حکومت دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہے لہذا دہشت گردوں کے خلاف بشار اسد کی حمایت ضروری ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا گذشتہ پانچ برسوں میں ہم نے شام میں امن و ثبات قائم کرنے کے لئے شامی حکومت کے ساتھ تعاون کیا ہے اور شامی حکومت کی درخواست پر ائندہ مدد کا سلسلہ جاری رہےگا۔

ایرانی صدر نے منی کے المیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی  یمن کےر نہتے اور بےگناہ شہریوں کے قتل عام پر خصوصی توجہ ہے اور اللہ تعالی کے مہمانوں کے لئے امن و سلامتی  فراہم کرنے پر اس کی عدم توجہ، غفلت اور لاپرواہی  پر سخت افسوس ہے اور اس سلسلے میں سعودی عرب کے حکام کو جواب دینا چاہیے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایک غیر جانبدار کمیشن کے ذریعہ منی کے المناک سانحہ کی انکوائری اور تحقیق ہونی چاہیے۔

News ID 1858520

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha