مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی ٹی وی چینل سی این این کے ساتھ گفتگو میں یمن میں سعودی عرب کے مجرمانہ اور ظالمانہ ہوائی حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب پوری قوت اور طاقت کے ساتھ یمنی عوام کے قتل عام میں مصروف ہے سعودی عرب کو مسجدالحرام اور منی کے حوادث کے بارے میں بھی جواب دینا چاہیے۔ صدر روحانی نے کہا کہ سعودی عرب کی پوری توجہ یمنی عوام کے قتل عام پر مرکوز ہے لہذا اس کی توجہ اللہ تعالی کے مہمانوں کی طرف سے ہٹ گئی جس کی وجہ سے مسجد الحرام اور منی کے المناک واقعات رونما ہوئے ہیں۔ سعودی عرب مکہ و مدینہ کے سلسلے میں اپنی اسلامی، اخلاقی اور قانونی ذمہ داریوں کو ادا کرنے میں ناکام ہوگیا ہے اور سعودی عرب کی ناکامی روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ صدر نے کہا ہم حاجیوں کے قتل عام کے سلسلے میں عالمی سطح پر قانونی اور سیاسی طریقہ کار اپنائیں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے یمن میں سعودی عرب کے مجرمانہ اور ظالمانہ ہوائی حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب پوری قوت اور طاقت کے ساتھ یمنی عوام کے قتل عام میں مصروف ہے سعودی عرب کو مسجدالحرام اور منی کے حوادث کے بارے میں بھی جواب دینا چاہیے۔
News ID 1858458
آپ کا تبصرہ