مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے نائب صدر نوری المالکی نےمکہ مکرمہ میں منی کے المیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں کرین کے مسجد الحرام میں گرنے کے حادثے کےبعد منی کا المیہ سعودی حکام کی نااہلی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی حکام اور سعودی حکومت کی حجاج بیت اللہ الحرام کے انتامی امور پر کوئی توجہ نہیں ، سعودی حکام تو صنعا سے لیکر منی تک انسانی لاشوں کو گرارہے ہیں۔ آل سعود کی نظر میں انسانی جانوں کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے ان کی پوری توجہ اس وقت جنگ و جدال اور وہابی دہشت گردوں کی پرورش اور تربیت پر مرکوز ہے۔ عراقی ائب صدر نے کہا کہ سعودی حکام حج کی انتظامی صلاحیت کھو چکے ہیں اور سعودی عرب کے عیاش شہزادے حج کو صرف تجارت کے طور پر استعمال کررہے ہیں انھیں انسانی جانوں کے ضياع پر کوئی افسوس نہیں ہے وہ تو قضا و قدر کو اس کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔
عراق کے نائب صدر نے منی کے المیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں کرین کے مسجد الحرم میں گرنے کے بعد منی کا المیہ سعودی حکام کی نااہلی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔
News ID 1858413
آپ کا تبصرہ