24 ستمبر، 2015، 12:31 AM

سعودی وہابی مفتی کی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش پر شدید تنقید

سعودی وہابی مفتی کی  وہابی دہشت گرد تنظیم داعش پر شدید تنقید

سعودی عرب کے وہابی مفتی پہلے وہابی دہشت گردوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں کو نام نہاد جہاد کا نام دیکر ان کی غلط فتوؤں کے ذریعہ حوصلہ افزائی کرتے رہے لیکن آج وہی سعودی وہابی مفتی داعش دہشت گردوں کو تنقید کا نشانہ کرانھیں امت مسلمہ میں فساد ، شر اور فتنہ پھیلانے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وہابی مفتی پہلے وہابی دہشت گردوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں کو نام نہاد جہاد کا نام دیکر ان کی غلط فتوؤں کے ذریعہ حوصلہ افزائی کرتے رہے لیکن آج وہی سعودی  وہابی مفتی داعش دہشت گردوں کو تنقید کا نشانہ کرانھیں امت مسلمہ میں فساد ، شر اور فتنہ پھیلانے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔ سعودی عرب کے وہابی مفتی شیخ عبدالعزیز الشیخ نے خطبہ حج میں کہا ہے کہ دشمن اسلام کا لبادہ اوڑھ کراسلام کی جڑ کو کمزور کررہے ہیں اور داعش اسلام کے نام پر مسلم امہ کو تباہ کرنے میں مصروف ہے۔سعودی مفتی نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ایک لفظ بھی زبان پر جاری نہیں کیا اوراسرائيل کی طرف سے فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم وستم اور مسجد الاقصی کی بے حرمتی کےبارے میں ایک لفظ بھی ادا نہیں کیا ،سعودی مفتی اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر وہ امیرکہ اور اسرائیل کے ظلم و ستم کے خلاف اپنی زبان کھولیں گے تو سعودی بادشاہ جو امریکہ کا قریبی دوست ہے وہ اس کو اس کے عہدے سے ہٹا دےگا۔ اور پھر وہ سعودی عرب کے مفتی نہیں رہیں گے۔سعودی عرب کے مفتی نے مسلمانوں پر ظلم کا ذکر کیا لیکن ظالموں کے بارے میں ایک لفظ بھی ادا نہیں کیا۔

News ID 1858358

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha