مہر خبررساں ایجنسی نے وفا نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جوان ضیاء عبدالحلیم محمود شہید جبکہ ایک لڑکی زخمی ہوگئی ہے۔
فلسطینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ مغربی کنارے کے ایک گاؤں میں ایک فلسطینی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہو گیا ہے جبکہ ایک لڑکی زخمی ہوگئی ہے۔
اکیس سالہ فلسطینی جوان ضیاء عبدالحلیم محمود کی شہادت مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے گاؤں دُوما میں ہوئی۔
آپ کا تبصرہ