مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی بارڈر پولیس نے غزہ کے مغربی کنارے میں ایک فلسطینی خاتون کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔ فلسطینی پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز خاتون ایک گاڑی میں جارہی تھی کہ اسرائیلی بارڈر پولیس نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں فلسطینی خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں خاتون کو قتل کرتے دکھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ غزہ کی سرحد پرسیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں اکتوبر سے اب تک 135 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ۔
اسرائیلی بارڈر پولیس نے غزہ کے مغربی کنارے میں ایک فلسطینی خاتون کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔
News ID 1860595
آپ کا تبصرہ