22 ستمبر، 2015، 12:47 AM

اسرائیلی شرپسندوں نے مسجد الابراہیمی کی بے حرمتی کی

اسرائیلی شرپسندوں نے مسجد الابراہیمی کی بے حرمتی کی

اسرائیل کے صہیونی شرپسندوں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں مسلمانوں کے تاریخی مذہبی مقام مسجد الابراہیمی میں داخل ہوکر نہ صرف اس کی بے حرمتی کی بلکہ اس میں رقص اور موسیقی کی محفل بھی منعقد کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے صہیونی شرپسندوں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں مسلمانوں کے تاریخی مذہبی مقام مسجد الابراہیمی میں داخل ہوکر نہ صرف اس کی بے حرمتی کی بلکہ اس میں رقص اور موسیقی کی محفل بھی منعقد کی ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے مسجد ابراہیمی میں داخل ہوکر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔
اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے یہودی آباد کاروں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کر رکھی تھی اور فلسطینیوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیاگیا تھا۔ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد یہودیوں نے مسجد میں محفل موسیقی کا انعقاد کیا جس میں پہلی بار ایک یہودی گلو کارہ کو بھی شریک کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق  یہودی آباد کار مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کے لیے اس نوعیت کی متنازع تقریبات اکثر وبیشتر منعقد کرتے رہتے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل نواز حکومت نے ایک طرف اسلامی ممالک پر دہشت گردوں کومسلط کردیا ہے اور دوسری طرف خود یمن پر جنگ مسلط کررکھی ہے جس کی وجہ سے اسرائیل کو اسلامی مقدسات کی توہین کا موقع مل گیا ہے۔

News ID 1858316

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha