مہر خبررساں ایجنسی نے اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا میں یہودیوں کی واحد غصبی ریاست " اسرائیل" ہےجہاں دنیا بھر سے یہودیوں کی نقل مکانی کا سلسلہ تیز ہوتا جا رہا ہے۔اخبار کے مطابق 2015 کے مقابلے میں 2014 میں یہودیوں کی نقل مکانی میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2015 میں دنیا بھر سے 30 ہزار کے قریب یہودی اسرائیل منتقل ہوئے جبکہ 2014 میں اسرائیل نقل مکانی کرنے والے یہودیوں کی تعداد 26 ہزار 500 تھی۔ اسرائیل کی ایک تنظیم انٹرنیشنل فیلوشپ آف کرسچنز اینڈ جیوز نے یہودیوں کی نقل مکانی کے لیے ایک پروگرام کا اعلان دسمبر 2014 میں کیا تھا، اس حوالے سے اس تنظیم کا کہنا تھا کہ ایک سال کے 2000 افراد کو یوکرائن، فرانس، مولدوا، ترکی، یوروگوائے، وینزویلا، عرب ممالک، اسپین اور اسپین کے زیر انتظام افریقی شہر ملیلا سے اسرائیل منتقل کیا گیا۔اس تنظیم نے 2016 میں یہودیوں کو اسرائیل منتقل کرنے کے پروگرام کو مزید وسعت دینے کا اعلان کیا ہے۔
دنیا میں یہودیوں کی واحد غصبی ریاست " اسرائیل" ہےجہاں دنیا بھر سے یہودیوں کی نقل مکانی کا سلسلہ تیز ہوتا جا رہا ہے۔
News ID 1860558
آپ کا تبصرہ