9 اکتوبر، 2015، 5:45 PM

امن کا نوبل انعام تیونس کی 4 مختلف تنظیموں کے نام

امن کا نوبل انعام تیونس کی 4 مختلف تنظیموں کے نام

نوبل امن کمیٹی کی جانب سے تیونس کی 4 مختلف سول تنظیموں کے لیے امن کے نوبل انعام کا اعلان کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نوبل امن کمیٹی کی جانب سے تیونس کی 4 مختلف سول تنظیموں کے لیے امن کے نوبل انعام کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نوبل انعام پانے والوں میں جنرل لیبر یونین، صنعتوں کی کفیڈریشن، انسانی حقوق اور وکلا کی تنظیمیں شامل ہیں اور انہوں نے 2013 میں ایک پلیٹ فارم سے اپنی جدوجہد  اس وقت شروع کی تھی جب 2 اہم سیاسی شخصیات قتل کی گئی تھیں اور مذہبی اور سیکولر حلقوں میں فسادات شروع ہوچکے تھے۔ جب کہ " قومی مذاکراتی ٹیم"  کے ان اراکین نے ملک میں آئین میں مناسب تبدیلی بھی کروائی جس سے ہرجنس، عمر، سیاسی دھڑے اور مذہبی عقائد رکھنے والے افراد کے حقوق کا تحفظ ممکن ہوا۔

نوبل کمیٹی نے خدشہ ظاہرکیا کہ اگر یہ تنظیمیں اپنا اہم کردار ادا نہ کرتیں تو ملک خانہ جنگی کا شکار ہوسکتا تھا تاہم ان کے اہم کردار کی بدولت ہی انہیں نوبل انعام سے نوازا گیا۔

News ID 1858733

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha