5 ستمبر، 2015، 1:31 PM

پشاور میں 5 کلووزنی بم برآمد/3 وہابی دہشت گرد گرفتار

پشاور میں 5 کلووزنی بم برآمد/3 وہابی دہشت گرد گرفتار

پاکستان کے شہرپشاورمیں اسپیشل پولیس یونٹ نے نیو رنگ روڈ پر کار سے 5 کلووزنی بم برآمد کرکے 3 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرپشاورمیں اسپیشل پولیس یونٹ نے نیو رنگ روڈ پر کار سے 5 کلووزنی بم برآمد کرکے 3 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پشاور میں تھانہ متھرا کی حدود میں اسپیشل پولیس یونٹ نے مصدقہ اطلاعات پر نیو رنگ روڈ پر کارروائی کی اور 3 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کی گاڑی سے 5 کلو گرام وزنی بم برآمد کرلیا۔ پولیس نے تینوں وہابی دہشت گردوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے جب کہ بم کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے دہشت گرد قانون نافذ کرنےو الے ادارے کے اہلکاروں اور پولیو ٹیموں کی ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ بم دھماکوں اور بھتہ خوری میں بھی ملوث ہیں۔پاکستانی ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد پاکستان کی ارضی سالمیت کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گئے ہیں اور وہابی دہشت گردوں کی وہابی مدارس میں باقاعدہ تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔جبکہ پاکستانی حکومت دہشت گردی میں ملوث وہابی مدارس کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کررہی ہے۔

News ID 1857907

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha