مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا کہ ہے کہ امریکہ ، شام میں روسی فوج اور طیاروں کی تعیناتی کے بارے میں رپورٹس سے آگاہ ہے۔جوش ارنسٹ نے کہا کہ شام کے صدر بشارالاسد کی حکومت کو کسی بھی قسم کی فوجی یا مالی معاونت شام میں عدم استحکام اور منفی اثرات کا باعث بنے گی۔ سوشل میڈیا پر شام میں روسی ڈرون اور طیاروں کی موجودگی سے متعلق تصاویر اور اطلاعات پر امریکہ نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، تاہم وائٹ ہاوس اور پینٹاگون نے شام میں روسی فوج کے آپریشنز کی تصدیق کرنے سے انکار کیا ہے۔ ادھر روس نے ابھی اس خبر کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔
امریکی وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا کہ ہے کہ امریکہ ، شام میں روسی فوج اور طیاروں کی تعیناتی کے بارے میں رپورٹس سے آگاہ ہے۔
News ID 1857880
آپ کا تبصرہ