6 اکتوبر، 2015، 12:42 AM

عراق نے ابھی ہم سے مدد طلب نہیں کی

عراق نے ابھی ہم سے مدد طلب نہیں کی

روس کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ عراقی حکام نے ابھی ہم سے دہشت گردوں کے خلاف مدد طلب نہیں کی ہے ہم نے امریکہ کو بھی تعاون کی تجویز پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایٹارٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف  نے کہا ہے کہ عراقی حکام  نے ابھی ہم سے دہشت گردوں کے خلاف مدد طلب نہیں کی ہے ہم نے امریکہ کو بھی تعاون کی تجویز پیش کی ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس دہشت گردی کے خلاف امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہے اور اس سلسلے میں روس نے امریکہ کو تجویز بھی پیش کی ہے اور ہم اپنی تجویز کے جواب کے منتظرہیں۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ آزاد سیرین فوج کا کوئی خارجی وجود نہیں ہے اور اگر آزاد سیرین فوج موجود ہے تو ہم اس کے ساتھ گفتگو کے لئے آمادہ ہیں۔ لاوروف نے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں جان کیری سے اطلاعات طلب کی ہیں۔

لاوروف نے کہا کہ روسی مدد کے سلسلے میں عراقی وزیر اعظم کا اعلان  میں نے بھی سنا ہے لیکن ابھی عراق نے روسی مدد کے سلسلے میں سرکاری طور پر کوئی درخواست نہیں دی ہے۔

News ID 1858652

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha