23 اگست، 2015، 12:34 PM

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کے حلقہ کے انتخابات کالعدم

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کے حلقہ کے انتخابات کالعدم

پاکستان کے الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 122 کے انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا جب کہ اسپیکرایاز صادق نے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 122 کے انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا جب کہ اسپیکرایاز صادق نے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ دیا جس کے تحت حلقے کے انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے۔ الیکشن ٹربیونل نے حلقے میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 147 اور 148 کے انتخابات کو بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ الیکشن کا حکم دیا ہے۔ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ 100 صفحات پر مشتمل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ نادرا کی فرانزک رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

News ID 1857597

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha